پاکستان

کراچی سے لاہور جانیوالی شاہ حسین ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

شاہ حسین ایکسپریس کو انجن کو شدید نقصان پہنچا: ریلوے حکا، فوٹو جیونیوز
شاہ حسین ایکسپریس کو انجن کو شدید نقصان پہنچا: ریلوے حکا، فوٹو جیونیوز

کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ 

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے گزشتہ رات روانہ ہونے والی شاہ حسین ایکسپریس پنجاب میں سماسٹا ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو اس کے انجن میں آگ لگ گئی جس پر ریلوے کے عملے نے انجن کو دیگر بوگیوں سے الگ کردیا جب کہ فوری طور پر مقامی انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ 

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: ریلوے حکا، فوٹو جیونیوز
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: ریلوے حکا، فوٹو جیونیوز

حکام نے بتایا کہ سماسٹا پولیس اور 1122 ریسکیو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا جہنوں نے ریلوے ملازمین کی مدد سے انجن میں لگی آگ کو بجھا دیا جب کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ 

ریلوے حکام کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کے لیے نئے انجن کا انتظام کیا گیا ہے جس کے بعد ٹرین کو دوپہر پونے بارہ بجے منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔ 

حکام کے مطابق یہ ٹرین 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے اور  ریلوے ٹیم میں آتشزدگی کا نشانہ بننے والے انجن کا معائنہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :