دنیا
Time 10 اگست ، 2021

دنیا خطرناک حد تک بے قابو ہوتی گرمی کے قریب پہنچ گئی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسمیاتی پینل نے انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات پر خطرناک انتباہ جاری کردیا — فوٹو: فائل
اقوام متحدہ کے موسمیاتی پینل نے انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات پر خطرناک انتباہ جاری کردیا — فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے موسمیاتی پینل نے انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات پر خطرناک انتباہ جاری کردیا۔

اقوام متحدہ کی انٹرگورنمنٹ پینل آن کلائمیٹ چینج (آئی پی سی سی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی حدت 2030 تک ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ جائے گی جوکہ انسانیت کے لیے بہت خطرے کی صورت حال ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگلات،مٹی اور سمندر کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت کمزورہوجائےگی تو دنیا کو ہیٹ ویو، بارشوں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موسمیاتی پینل کا کہنا ہے کہ دنیا خطرناک حد تک بے قابو ہوتی گرمی کے قریب پہنچ گئی ہے اور انسان واضح طور پرخود اس کے ذمہ دار ہے۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ فضا میں گرین ہاؤس گیس کی سطح پہلے ہی کافی زیادہ ہے جس سے صدیوں نہیں بلکہ دہائیوں میں آب وہوا میں خلل پڑسکتا ہے، ہیٹ ویو، طاقتور سمندری طوفانوں اور دیگر انتہائی موسم جس کا ابھی سامنا ہےاس میں مزید شدت آئے گی۔

اس کے علاوہ موسمیاتی پینل کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اخراج کی ذمہ دار واضح طور پر انسانی سرگرمیاں ہیں جس سے اوسط عالمی حدت میں 1.1 سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہےاور اگر اس صورتحال پرقابو نہ پایا گیا تودرجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :