Time 15 اگست ، 2021
پاکستان

کراچی کے ساحل پر پھنسا بحری جہاز شہریوں کیلئے تفریح کا سامان بن گیا

کراچی کے ساحل پر  پھنسا جہاز نکالا تو نہ جا سکا البتہ شہریوں کے لیے تفریح کا سامان ضرور بن گیا۔

جشنِ آزادی کے موقع پر منچلے سی ویو پر موجود جہاز کے ہیڈ کی زنجیر سے جھولا جھولنے لگے اور ریسکیو کمپنی کا کچھ سامان بھی چوری ہو گیا۔

عوام کی بڑی تعداد کے ہینگ ٹونگ 77 پر پہنچنے کے باعث جہاز کے کیپٹن عمر پریشان دکھائی دیئے جبکہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکار مدد کرنے کے بجائے غائب ہوگئے۔

جیو نیوز نے جہاز کے رسے سے چار منچلوں کے لٹکنے کے خصوصی مناظر حاصل کیے ہیں، ہزاروں افراد سی ویو پر جہاز کے قریب پہنچے اور بارج پر بھی چڑھ گئے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق آج جہاز نکالنے کی ایک جزوی کوشش کا امکان ہے، اگر یہ کوشش بھی ناکام ہوئی تو اگلا آپریشن 20 اگست یا اس کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :