کراچی: سی ویو پر ایک ماہ سے پھنسے جہاز کو آج بھی نکالنے کی کوشش ناکام

کراچی: سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے لیے آج بھی آپریشن ناکام ہوگیا۔

کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز 21 جولائی کو ریت میں آپھنسا تھا جسے نکالنے کے لیے جتن جاری ہیں۔

جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے آپریشن 9 اگست کو شروع کیا گیا تھا 

جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے آپریشن 9 اگست کو شروع کیا گیا تھا جو آج بھی ناکام ہوگیا۔

نمائندہ جیو نیوز کا بتاناہےکہ ہینگ ٹونگ 77 کو کھینچنے والا رسہ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے سمندر کی طرف جانے والا جہاز ایک بار پھر ریت کی طرف سرکنا شروع ہوگیا تاہم جہاز کو سمندر میں لے جانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

جہاز کب پھنسا؟

کراچی کے ساحل پر 21 جولائی کو کارگو بحری جہاز پھنسا جس پر کئی کنٹینر لدے ہوئے تھے۔

کے پی ٹی کے ترجمان کے مطابق جہاز کا انجن کمزور ہونے کی وجہ سے جہاز اونچی لہروں کے باعث ساحل پر آگیا۔

جہاز کے کپتان کے مطابق جہاز کا ایک اینکر 20 جولائی کو ٹوٹا، جہاز کو فوری برتھ دینے کی درخواست کی کیونکہ ایک اینکر کے ساتھ جہاز سنبھالنا مشکل تھا لیکن برتھ نا دی گئی۔

کپتان نے بتایا کہ بحری جہاز کا دوسرا اینکر 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب رات 1 بج کر 15 منٹ پر ٹوٹا، بحیثیت کیپٹن ایک بج کر 20 منٹ پر ایمرجنسی کال کی، ایمرجنسی کال پورٹ قاسم اور منوڑہ بھی سن رہا تھا لیکن کے پی ٹی کنٹرول نے کوئی مدد نا کی، کے پی ٹی کنٹرول نے افسران کے میٹنگ میں ہونے کا بتایا۔

مزید خبریں :