پاکستان
Time 29 اگست ، 2021

این ایل ای کیخلاف مظاہرہ، پولیس کا میڈیکل کے طلبہ پر مرچوں کا اسپرے

لاہور میں پولیس نے نیشنل لائسنسنگ امتحان (این ایل ای) کے خلاف مظاہرہ کرنے والے میڈیکل کے طلبہ پر مرچوں کا اِسپرے کردیا جس کے باعث کئی  مظاہرین کی حالت بگڑگئی۔

لاہور میں ڈاکٹروں نے نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف برکت مارکیٹ کے قریب واقع امتحانی سینٹر کے باہر احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرےبازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس کرنے کے بعد این ایل ای کا امتحان ظلم ہے لہٰذا حکومت یہ فیصلہ واپس لے۔

امتحانی مرکز  پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

ڈاکٹروں نے امتحانی مرکز کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے ان پر کیمیکل کا اسپرے کر دیا جس سے 5 ڈاکٹروں کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ڈاکٹروں نے اعلان کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ بعدازاں احتجاجی ڈاکٹر 2 گھنٹےکے احتجاج کے بعد پُرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

مزید خبریں :