پاکستان
15 فروری ، 2012

کے ای ایس سی کے چار ملازمین گورنر سندھ کی ہدایت پر رہا

کراچی … کے ای ایس سی کے چار ملازمین کو گورنر سندھ ڈاکتر عشرت العباد خان کی ہدایت پر رہا کردیا گیا ہے۔کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز معمول کی میٹر چیکنگ کیلئے ڈپٹی ساوٴتھ کمشنر مصطفی جمال قاضی کے گھر پہنچنے والا عملہ غائب ہوگیا تھا۔ترجمان کے مطابق عملے کو ڈی سی ساوٴتھ کے گارڈذ نے یرغمال بنالیا تھا ،جس کے بعد انہیں فریئر تھانے میں غیرقانونی طور پر گھر میں داخل ہونے کی دفعات کے تحت بند کرادیا گیا۔ کے ای ایس سی ترجمان نے گورنر سندھ سے چاروں ملازمین کی رہائی کی اپیل کی کہ ملازمین کو حوالات سے فوری رہاکروایا جائے ۔ترجمان نے کہا کہ کے ای ایس سی کے چار ملازمین اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں سے فرئیر ٹاوٴن تھانے میں زیر حراست ہیں۔ جس کے بعد گورنر سندھ کی ہدایت پر کے ای ایس سی کے چاروں ملازمین کو رہا کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :