15 فروری ، 2012
واشنگٹن … امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست دان نہیں چاہتے کہ ان کے ملک سے امریکی واپس جائیں۔پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹرنے ہارورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے درمیان تعاون اب بھی برقرار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ایجنسیوں کے درمیان انٹیلی جنس معاملات میں بہترتعلقات ہیں۔ تاہم لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا کی ریٹائرمنٹ کے بعد تعاون متاثر ہوسکتا ہے۔امریکی سفیر نے کہا کہ امریکی ٹرینرز واپس بھیجنے پر امریکی فوجی امداد محدود کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی کو بتا دیا گیا تھا کہ اگر آپ ٹرینرز واپس بھیجیں گے توان کا ساز و سامان بھی واپس جائے گا۔