15 فروری ، 2012
واشنگٹن … امریکا نے پاکستانی فضائی حدود سے افغانستان میں نیٹو کوسپلائی کیے جانے والے سامان کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیاہے۔واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر یہ بتا چکے ہیں کہ فضائی راستے کھلے ہیں،تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ انھیں یہ علم نہیں کہ فضائی راستے سے کیا سامان بھیجا جا رہا ہے۔