پاکستان میڈيا اتھارٹی بل کیخلاف صحافیوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیدیا

پاکستان میڈيا اتھارٹی بل کے خلاف صحافیوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا۔

نمائندہ صحافتی تنظیموں ، سینیئر صحافیوں اور میڈیا کارکنوں نے مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میڈیا انڈسٹری پر پابندیوں کے خلاف اسلام آباد پریس کلب سے اپنی احتجاجی ریلی کا آغاز کیا۔

 صحافیوں کے اس احتجاج میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد پریس کلب میں تقاریرکے بعد صحافیوں کی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچی جہاں صحافیوں نے احتجاجی دھرنا دے دیا۔

اس دوران میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے حکومت کی طرف سے میڈیا کی آزادی کے خلاف کیے گئے اقدامات کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی گئی ۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے صحافیوں کا دھرنا صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد تک جاری رہےگا۔ 

صحافیوں کا کہنا تھا کہ وہ اس احتجاج کے ذریعے حکومت کو میڈیا کے حوالے سے متنازع قانون سازی واپس لینے پر مجبور کرلیں گے ۔

مزید خبریں :