پاکستان
15 فروری ، 2012

ملک کے شمالی و بالائی علاقے سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں

ملک کے شمالی و بالائی علاقے سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں

اسلام آباد … آزاد کشمیر سمیت ملک کے شمالی و بالائی علاقے سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں۔چترال کے مختلف علاقوں میں برفباری کے باعث بند ہونے والے راستے کھلے رکھنے کے لئے پاک فوج کی انجینئرنگ کورکا کام جاری ہے۔مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔چترال میں برفباری سے بند ہونے والیراستے کھلے رکھنے کے لئے پاک فوج کی انجینئرنگ کور کا کام بھی جاری ہے۔گلگت اور ہزارہ ڈویژن میں موسم صاف ہو گیا ہے جبکہ شاہراہ کاغان گزشتہ ایک ماہ سے لینڈسلائیڈنگ اور برف کے باعث بند ہے۔استور کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو اشیائے خورونوش کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔غذر کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیاہے تاہم سردی کی شدت برقرارہے۔آزادکشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔شاردا سے کیل،ریشیاں سے لیپہ اور عباس پور سے فارورڈ کہوٹہ تک راستے برفباری کی وجہ سے بند ہیں شمالی بلوچستان میں یخ بستہ ہواوٴں کی وجہ سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہیں۔لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :