Time 16 ستمبر ، 2021
پاکستان

سابق ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق کی اہلیہ کینسر کے سبب بولنے سے قاصر

کینسر کی جنگ بچوں کے ساتھ اکیلے لڑرہی ہوں: شمائلہ فاروق/ فوٹو جیونیوز
 کینسر کی جنگ بچوں کے ساتھ اکیلے لڑرہی ہوں: شمائلہ فاروق/ فوٹو جیونیوز 

ایم کیوایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

شمائلہ فاروق گلے میں اسٹیج فور کے کینسر کے سبب بول نہیں سکتیں اور وہ لندن کے گائز اسپتال آتے ہوئے کمزوری کے سبب اسٹیشن پر گر پڑیں جس کے بعد اسپتال کے عملے نے وہیل چیئر پر شمائلہ فاروق کو اسپتال پہنچایا۔

شمائلہ فاروق کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کی جنگ بچوں کے ساتھ اکیلے لڑ رہی ہوں اور شہدا کی فیملیز کو بھلا دیا گیا ہے۔

عمران فاروق قتل کیس

50 سالہ ڈاکٹر عمران فاروق 16 ستمبر 2010 کو لندن میں اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ انہیں گرین لین کے قریب واقع ان کے گھر کے باہر چاقو اور اینٹوں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

حملے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا تھا۔

مزید خبریں :