17 اکتوبر ، 2012
ممبئی . . . .عمران خان اور انوشکا شرما کی نئی فلم "مترو کی بجلی کا منڈولا"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار وشال بھردواج کی اس فلم میں عمران"مترو"جبکہ انوشکا شرما "بجلی"کے کردار میں موجود ہیں جبکہ اداکار و ہدایتکار پنکج کپور اور شبانہ اعظمی بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔وشال بھرداواج کی ہدایتکاری اور پروڈکشن میں بننے والی یہ کامیڈی ڈرامہ فلم اگلے سال کے اوائل میں11جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔