کاروبار
Time 18 ستمبر ، 2021

عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 6 ڈالر سستا ہوگیا

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 451 روپے پر برقرار ہے،فوٹو: فائل
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 451 روپے پر برقرار ہے،فوٹو: فائل

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 500 روپے پر برقرار ہے۔

 ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 451 روپے پر برقرار ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 1755 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :