دنیا
Time 21 ستمبر ، 2021

سوڈان میں حکومت کیخلاف فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنادی گئی

بغاوت کی کوشش میں ملوث 21 فوجی افسران اور متعدد اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا،فوٹو: فائل
 بغاوت کی کوشش میں ملوث 21 فوجی افسران اور متعدد اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا،فوٹو: فائل

سوڈان میں حکومت کےخلاف فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ 

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق سوڈانی حکومت نے الزام عائد کیا ہےکہ فوجی بغاوت میں معزول صدر عمر البشیرکے وفادار اہلکار ملوث تھے جو کہ انقلاب کو ناکام بنانےکی کوشش کر رہے تھے۔

سوڈان کی فوج کی جانب سےکہا گیا ہےکہ بغاوت کی کوشش میں ملوث 21 فوجی افسران اور متعدد اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے، تمام حساس مقامات سوڈانی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔

خیال رہےکہ 2019 میں سوڈان کی فوج نے 30 سال سے برسر اقتدار  سوڈانی صدر عمر  البشیر کو معزول کرکے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا  تھا۔

عمر البشیر کی معزولی کے بعد سے سوڈان میں  فوجی اور عوامی نمائندوں پر مشتمل عبوری حکومت ملک چلا رہی ہے۔

مزید خبریں :