پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کے صدر اور جنرل سیکرٹری سے ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ۔ 

 انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری  جنرل سے ملاقات میں خطے میں ہونے والی پیش رفت اور مشترکہ تشویش کے دیگر امور بالخصوص افغانستان پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے  بھی ملاقات ہوئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کے دوران انہیں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےمتعلق آگاہ کیا —فوٹو:فائل
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کے دوران انہیں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےمتعلق آگاہ کیا —فوٹو:فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کے دوران انہیں  مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےمتعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ توقع ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا جائز حق دے گی۔

اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی نےافغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے  عالمی معاونت پرزور دیتے ہوئےکہا کہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیرنوکیلئے افغانوں کی معاشی مدد کیلئے آگے بڑھے۔

مزید خبریں :