دنیا
Time 27 ستمبر ، 2021

گھر میں بچے کی ولادت کے دوران نومولود کا سر دھڑ سے جدا

مکہ المکرمہ کے بچوں کے ایک اسپتال میں خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔فوٹوفائل
مکہ المکرمہ کے بچوں کے ایک اسپتال میں خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔فوٹوفائل

 سعودی شہر مکہ المکرمہ میں گھر میں بچے کی ولادت کے دوران نومولود کا سر دھڑ سے جدا ہو گیا۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، مکہ المکرمہ میں مقیم پاکستانی خاتون کے ہاں گھر میں زچگی کیس کے دوران صورت حال انتہائی پیچیدہ رخ اختیار کرگئی۔

رپورٹ کے مطابق، مکہ المکرمہ کے بچوں کے ایک اسپتال میں خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ خاتون کا پیچیدہ زچگی کیس بغیر آپریشن کے گھر میں انجام دیا جارہا تھا کہ صورتحال خوفناک رخ اختیار کرگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق، دوران ولادت نومولود کا ہاتھ والدہ کے رحم سے باہر تھا، جس کے بعد بچے کا سر دھڑ سے جدا ہوگیا اور خاتون کے اہل  خانہ بچے کا دھڑ اور جدا سر اسپتال لے کر پہنچے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے رپورٹ درج کروائی جاچکی ہے۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق ، خاتون کی حالت بہتر ہے انہیں ڈسچارج کیا جاچکا ہے تاہم دھڑ سے جدا بچے کی لاش اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے رکھوائی گئی ہے۔

مزید خبریں :