Time 27 ستمبر ، 2021
پاکستان

سی اے اے کا تمام ائیرلائنز کے اسٹاف سے بھی ایمبارکیشن چارجز لینے کا فیصلہ

ڈومیسٹک پروازوں پر 500 روپے اور بین الاقوامی پروازوں 4500 روپےکی ایمبارکیشن فیس ہے: ذرائع//فائل فوٹو
ڈومیسٹک پروازوں پر 500 روپے اور بین الاقوامی پروازوں 4500 روپےکی ایمبارکیشن فیس ہے: ذرائع//فائل فوٹو

کراچی :سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ائیرلائنز کے اسٹاف سے بھی ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی اے اے بورڈ کی ہدایت پر ائیرلائن اسٹاف سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ حکام نے تمام ائیرلائنز کو خط لکھ آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں پر 500 روپے  اور بین الاقوامی پروازوں 4500 روپےکی ایمبارکیشن فیس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبارکیشن چارجز لینے کے فیصلے پر فوری عمل شروع ہو گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے پہلے ائیرلائن اسٹاف کیلئے ایمبارکیشن چارجز مکمل طور پر معاف تھے۔

مزید خبریں :