15 فروری ، 2012
ملتان …ملتان میں لوڈمینجمنٹ کے تحت آج تیسرے روز بھی سی این جی کی بندش کے باعث شہری مہنگا ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت ریجن بھر کے 2 سو سے زائد سی این جی اسٹیشن آج تیسرے روز بھی بند ہیں جس کے باعث سی این جی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سی این جی کی بندش اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہریوں کے معاشی مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے دوسری جانب کمرشل گاڑیوں کے مالکان نے کرائے میں اضافہ کر دیا ہے ۔