18 اکتوبر ، 2012
ممبئی…این جی ٹی… بالی ووڈ کے صفِ اوّل کے اداکارشاہ رخ خان ، کترینہ کیف اور انشکا شرما کی نئی رومانٹک فلم ’جب تک ہے جان‘ کے نئے گانے "جیا رے" کی وڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی موسیقی اور نغمہ نگار گلزار کے بولوں پر مبنی "جیا رے"نامی اس گانے کو گلو کارہ Neeti Mohan کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں شاہ رخ اور انشکا خوشگوار مو ڈ میں مقامی افراد کے ساتھ ڈانس کر تے نظر آرہے ہیں۔معروف ہدایتکاریش چوپڑا کی اس فلم میں کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کی جوڑی پہلی بار ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے جبکہ ان کے ساتھ انوشکا شرما بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں ۔8سال بعد ایک بار پھر ہدایتکاری کے میدان میں اُترنے والے یش چوپڑا کی یہ رومانٹک فلم کو13نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔