پاکستان
Time 03 اکتوبر ، 2021

پنڈورا پیپرز: کمپنیز قانونی تھیں اور قانونی مقاصد ہی کیلئے بنی تھیں، علی ڈار

میں گریجویشن کے بعد سے یو اے ای میں مقیم ہوں جبکہ حق حلال کا کاروبار کر رہاہوں اور کرتا رہوں گا : علی ڈار —فوٹو: فائل
میں گریجویشن کے بعد سے یو اے ای میں مقیم ہوں جبکہ حق حلال کا کاروبار کر رہاہوں اور کرتا رہوں گا : علی ڈار —فوٹو: فائل 

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے پنڈورا پیپرز میں آف شور کمپنیاں سامنے آنے کے بعد وضاحت دی ہے۔

علی ڈار کا کہنا تھا کہ عمرچیمہ کو پنڈورا سے متعلق سوالات کا تفصیلی جواب دیا تھا جبکہ کمپنیز بالکل قانونی تھیں اور قانونی مقاصد ہی کےلیے بنی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں گریجویشن کے بعد سے یو اے ای میں مقیم ہوں جبکہ حق حلال کا کاروبار کر رہاہوں اور کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز میں700 سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔

 پنڈورا پیپرز ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں اور تحقیقات میں دنیا کے 117 ملکوں کے 150 میڈيا اداروں کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا ہے، صحافتی دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات میں پاکستان سے دی نیوز کے عمر چیمہ اور فخر درانی شریک ہوئے۔

پنڈورا پیپرز میں جن معروف پاکستانی شخصیات کے نام آئے ہیں جن میں وزیرخزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر مونس الٰہی، سینیٹر فیصل واوڈا، پنجاب کے وزیر عبدالعلیم خان، مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے بیٹے بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :