پاکستان
Time 03 اکتوبر ، 2021

پنڈورا پیپرز میں شامل وزرا فوری طورپر مستعفی ہوں، سراج الحق کا مطالبہ

جن سرکاری ملازمین کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں، انھیں بھی عہدوں سے ہٹایا جائے، امیر جماعت اسلامی— فوٹو:فائل
جن سرکاری ملازمین کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں، انھیں بھی عہدوں سے ہٹایا جائے، امیر جماعت اسلامی— فوٹو:فائل

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق  نے پنڈورا پیپرز میں شامل 700 افرادکیخلاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھاکہ پنڈوراپیپرزمیں شامل 700 افرادکےخلاف بلاتفریق شفاف تحقیقات ہونی چاہیئیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنڈورا پیپرز میں شامل وزرا اور مشیر فوری طورپرمستعفی ہوں،  استعفیٰ نہ دینےکی صورت میں انھیں عہدوں سےبرطرف کیاجائے۔

سراج الحق کا کہنا تھاکہ جن سرکاری ملازمین کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں، انھیں بھی عہدوں سے ہٹایا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ تحقیقات میں سرکاری اثرورسوخ سے بچنے اور شفافیت کیلئے یہ ضروری ہے، جن لوگوں کے نام پانامہ پیپرز میں تھے،ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ سلیکٹو احتساب سے اب تک خرابی ہوئی ہے، احتسابی عمل بدنام ہوا، احتساب وقتی سیاسی فائدےکی بجائےحقیقی معنوں میں ہوتادکھائی دیناچاہیے۔

مزید خبریں :