06 اکتوبر ، 2021
امریکی ادارے کی فراہم کردہ تفصیلات پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرکے چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم سلطان اور امین سےسیکڑوں غیر اخلاقی ویڈیوز بر آمد کرلیں گئیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ ملزمان بچوں اور خواتین کی غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہیں۔
ملزمان کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کو ملزمان سے متعلق معلومات امریکا میں بچوں پر تشدد کے خلاف کام کرنے والے ایک ادارے نے فراہم کی تھی۔