Time 07 اکتوبر ، 2021
دنیا

یورپی یونین کی مسابقتی کمشنر کا فیس بک کا متبادل لانے کا مطالبہ

ہمیں ٹیکنالوجی مارکیٹ میں متبادل اورچوائسز کی ضرورت ہے:مارگریٹ ویسٹیگر—فوٹوفائل
ہمیں ٹیکنالوجی مارکیٹ میں متبادل اورچوائسز کی ضرورت ہے:مارگریٹ ویسٹیگر—فوٹوفائل

 حال ہی میں کئی گھنٹوں تک سوشل میڈیا ایپس کی بندش کے بعد یورپی یونین کی مسابقتی کمشنر مارگریٹ ویسٹیگر نے فیس بک کا متبادل لائے جانے کا مطالبہ کردیا۔

 یورپی یونین کی مسابقتی کمشنر مارگریٹ ویسٹیگر نے حال ہی میں  ٹوئٹ کرتے ہوئے فیس بک کی بندش کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

مارگریٹ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں ٹیکنالوجی مارکیٹ میں متبادل اورچوائسز کی ضرورت ہے، ہم چند بڑے کھلاڑیوں پر بھروسہ نہیں کرسکتے،  یہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کا ہدف ہے۔

مارگریٹ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کبھی کبھی ایک دوسرے سے فون پر بات کرنے سے بہتر کچھ نہیں ہوتا اور اگر وہی آف لائن ہوتو۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز  7  گھنٹوں تک متاثر ہوگئی تھیں جس وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


مزید خبریں :