19 اکتوبر ، 2012
ممبئی…بالی ووڈاداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا، یش راج کیمپ میں واپس لوٹ آئی ہیں جنہیں فلم" غنڈے" کی اسٹار کاسٹ میں شامل کر لیاگیا ہے ۔علی عباس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس نئی بالی ووڈ فلم میں پریانکا کے مدِ مقابل فلم عشق زادے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ارجن کپور اور رنبیر سنگھ جلوئہ گر ہونگے جسے رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔