کھیل
Time 08 اکتوبر ، 2021

سرفراز احمد کی ورلڈکپ ٹیم میں شمولیت پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو اسکواڈ میں اعظم خان کی جگہ شامل کرلیا گیا ہے —فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو اسکواڈ میں اعظم خان کی جگہ شامل کرلیا گیا ہے —فوٹو: فائل 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ میں تبدیلوں کا اعلان کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو اسکواڈ میں اعظم خان کی جگہ شامل کرلیا گیا ہے ۔

سرفراز احمد کی ورلڈکپ ٹیم میں شمولیت کے بعد سوشل میڈیا صارفین اپنی رائےکا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے سرفراز کی ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور کرکٹر کو مبارک باد بھی دی گئیں۔

اس کے علاوہ کچھ صارفین نے مزے مزے کی میمز بھی شیئر کیں۔



خیال رہے کہ 2019 میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہاتھ دھونے پڑے تھے اور انہیں ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا۔

اس کے بعد سے وہ ٹیم میں کبھی ان اور کبھی آؤٹ رہتے ہیں اور 6 ستمبر کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اعلان کردہ پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ میں بھی ان کا نام نہیں تھا تاہم اب انہیں ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :