ویڈیو: ریسٹورینٹ میں سیلاب بھی کھانے کے شوقین افراد کو نہ روک سکا

تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال کے باعث ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب پانی ریسٹورینٹ میں داخل ہوگیا۔

ساحل کے قریب ریسٹورینٹ پانی میں ڈوب گیا، لہریں آتی رہیں لیکن حیران کن طور پر لوگ خوفزدہ ہونے کے بجائے سکون سے بیٹھے کھانا کھاتے رہے جب کہ ساتھ ساتھ تصویریں اور ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریسٹورینٹ کے مالک ٹیٹی پارن نے بتایا کہ وہ موجودہ سیلابی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کافی ڈر گئے تھے، اسے لگ رہا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد بچا کچا بزنس بھی اس سیلاب کی وجہ سے ختم ہوجائے گا۔

تھائی لینڈ میں حالیہ ہفتوں میں تقریبا 30 شمالی اور وسطی صوبے سیلاب کی زد میں آئے ہیں__فوٹو: رائٹرز
تھائی لینڈ میں حالیہ ہفتوں میں تقریبا 30 شمالی اور وسطی صوبے سیلاب کی زد میں آئے ہیں__فوٹو: رائٹرز

تاہم ٹیٹی پارن نے اپنے اس ریسٹورینٹ کو بند کرنے کی بجائے اسے کھولے رکھنے کا فیصلہ کیا اور سیلاب کے پانی میں ہی کرسیاں اور میز لگادیں جس کا تجربہ کرنے لوگ آرہے ہیں اور پانی میں قائم اس ریسٹورینٹ کے کھانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اس منفرد اور دلچسپ ریسٹورینٹ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جسے صارفین دیکھ کر کافی محظوظ ہورہے ہیں۔

لہریں آتی رہیں لیکن حیران کن طور پر لوگ خوفزدہ ہونے کے بجائے سکون سے بیٹھے کھانا کھاتے رہے / فوٹو: رائٹرز
لہریں آتی رہیں لیکن حیران کن طور پر لوگ خوفزدہ ہونے کے بجائے سکون سے بیٹھے کھانا کھاتے رہے / فوٹو: رائٹرز

خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں حالیہ ہفتوں میں تقریباً 30 شمالی اور وسطی صوبے سیلاب کی زد میں آئے ہیں جس سے بنکاک سے بہنے والے مشہور دریا کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :