جیل میں مزید قیام، گوری نے بیٹے آریان کو کتنے پیسے بھیجے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل میں ہر قیدی کو 4500 روپے منی آرڈر کے ذریعے بھیجے جانے کی اجازت ہے/ فائل فوٹو
بھارتی میڈیا کے مطابق جیل میں ہر قیدی کو 4500 روپے منی آرڈر کے ذریعے بھیجے جانے کی اجازت ہے/ فائل فوٹو

شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان کو 5 روز قرنطینہ سیل میں رکھے جانے اور کورونا منفی آنے کے بعد جیل کے عام بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپوٹس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ چونکہ آریان کا کیس زیر سماعت ہے لہٰذا آریان قیدیوں کے یونیفارم کے بجائے اپنے کپڑے پہن سکتے ہیں۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آریان کے بیرک میں 500 قیدی رہ سکتے ہیں۔

مزید برآں آریان جیل کے کھانے کے بجائے بسکٹ اور پانی کی بوتل  پر گزارہ کررہے ہیں تاہم اب بتایا جارہا ہے آریان کے پاس بسکٹ اور پانی کی بوتلیں  ختم ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہےکہ  آریان کو 3 روز قبل گوری خان نے ساڑھے 4 ہزار روپے بھیجے تھے جسے وہ جیل میں کینٹین سے چیزیں خریدنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل میں ہر قیدی کو 4500 روپے منی آرڈر کے ذریعے بھیجے جانے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :