کاروبار
Time 16 اکتوبر ، 2021

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر کتنے سال کی سزا ہوسکتی ہے؟

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں سال 35 لاکھ گوشوارے وصول کرنے کا ہدف مکمل نہ کرسکا۔

ایف بی آرکی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ گزشتہ روز 15 اکتوبرکو ختم ہوچکی جس میں توسیع نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف بی آرنے رواں سال 35 لاکھ گوشوارے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جو مکمل نہ ہوسکا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق 15 اکتوبرتک 26 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کیے گئے اور گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 48.6 ارب روپے اکٹھا ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹیکس گوشوارے داخل کرنے میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گوشواروں کے ساتھ ٹیکس میں 64 فیصد اضافہ حاصل ہوا جب کہ پچھلےسال آخری تاریخ 8 دسمبرتک 18 لاکھ ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے تھے اور ان کے ساتھ 29.6 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا تھا۔

ترجمان کے مطابق اب ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کو ہزار روپے یومیہ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا اور گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو 2 سال تک قیدکی سزادی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :