پاکستان
Time 18 اکتوبر ، 2021

بیرون ملک جانے والے طلبہ مقرر کردہ ویکسین لگوائیں: ڈی جی سول ایوی ایشن

کراچی: ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے تمام مسافروں کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہے اور بیرون ملک جانے والے طلبہ مقرر کردہ ویکسین لگوائیں۔

ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا جس میں صارفین نے معلومات لیں اور شکایات درج کرائیں جب کہ ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ اور دیگر افسران نے ائیرلائنزکے مسائل، ویکسی نیشن اور سروسز سے متعلق جوابات دیے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے بتایا کہ بیرون ملک جانے والے طلبہ اور دیگر مسافروں کی ویکسی نیشن لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے لیے چارٹرڈ فلائٹس چل رہی ہیں، چائنیز اسے خود چارٹر کرتے ہیں تاہم چین کے لیے شیڈول فلائٹس نہیں چل رہیں یہ مشکلات موجود ہیں۔

ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ اکاؤ سے پابندی کے خاتمے کے بعد پائلٹس لائسنسز اور ان کے امتحانات ممکن ہوسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے بین الاقوامی ائیرپورٹس پرمسافروں کی سہولت کے لیے جدید نظام لگائیں گے، ای گیٹس کی تنصیب کے لیے نادرا اور ایف آئی اے سے مل کر کام کررہے ہیں۔

مزید خبریں :