کھیل
Time 18 اکتوبر ، 2021

یوروکپ فائنل میں بد انتظامی پر یوئیفا نے انگلینڈکو سزا سنا دی

(یوئیفا) نے انگلینڈ کو ایک میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلنے کی سزا سنا دی—۔فوٹو: رائٹرز
(یوئیفا) نے انگلینڈ کو ایک میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلنے کی سزا سنا دی—۔فوٹو: رائٹرز

یوروکپ 2020 کے فائنل میں بدانتظامی پر  یونین آف دی یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے انگلینڈ کو  ایک میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلنے کی سزا سنا دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی) کے مطابق  انگلینڈ کو  یوروکپ 2020 کے فائنل میں بدانتظامی پر یوئیفا کی جانب سے ایک میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلنے جبکہ دوسرے میچ کو 2 سال تک کیلئے منسوخ کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔

 انگلینڈ پر یوئیفا کی جانب سے اس سزا کا اطلاق جون 2022 کے نیشنز لیگ میں انگلینڈ کے ہوم میچ سے ہوگا۔

اس کے علاوہ یوئیفا نے انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن پر اسٹیڈیم کے اندر اور اردگرد نظم و ضبط کو یقینی نہ بنانے پر  ایک لاکھ یوروز ( یعنی تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے ) کا جرمانہ عائد کردیا۔

فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم اس فیصلے سے مایوس ہوئے ہیں لیکن ہم  یوئیفا کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال 11 جولائی کو لندن کے  ویمبلے اسٹیڈیم میں اٹلی اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے یوروکپ کے فائنل میں شائقین نے پولیس کے ساتھ لڑائی کرتے ہوئے  گراؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔

مزید خبریں :