25 اکتوبر ، 2021
ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ تھم سکا اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید گرگیا ہے ۔
ڈالر نے نئے ہفتے کے پہلے روز نئے ریکارڈ بنائے ہیں،انٹربینک میں ڈالرکی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 174 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئی، آج انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں ایک روپیہ 20 پیسے اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 175 روپے 50 پیسے ہے۔