دنیا
Time 27 اکتوبر ، 2021

بھارت کے ناجائز قبضے کیخلاف دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں

لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

صدر عارف علوی نے یوم سیاہ پر پیغام میں کہاکہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا، 7 دہائیوں میں بھارت نے کشمیری عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا مگر اس کے باوجود کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں ہوا۔

صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

مزید خبریں :