Time 29 اکتوبر ، 2021
پاکستان

موجودہ صورتحال میں ڈائیلاگ ہی مسائل کا حل ہے: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

لاہور میں وفاقی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام کانفرنس ہوئی جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی/ فائل فوٹو
لاہور میں وفاقی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام کانفرنس ہوئی جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی/ فائل فوٹو

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد سمیت مختلف مذاہب کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج ہر ایک کا حق ہے مگر مذاکرات کا راستہ بھی اپنایا جائے۔

لاہور میں وفاقی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام کانفرنس ہوئی جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر شرکا نے کہا کہ ہر مذہب کا احترام اور اس کے پیروکاروں کا تحفظ کیا جائے۔

کانفرنس میں شریک چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ امن آئے گا تو خوشحالی آئے گی، موجودہ صورتحال میں ڈائیلاگ ہی مسائل کا حل ہے۔

وفاقی  پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر  اور ممبر  اسلامی نظریاتی کونسل ضیاء اللہ بخاری نے کہا کہ  نصاب میں دیگر  مذاہب کا خیال رکھا جائے  کیوں کہ  غیر مسلم شہریوں کا بھی ریاست پر برابر کا حق ہے۔

کانفرنس میں موجود حبیب عرفانی، مولانا حسین اکبر، علامہ ناصر مدنی اور عاصم مخدوم نے اپنے خطاب میں انسانیت کے احترام پر زور دیا۔

مزید خبریں :