Time 30 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

آریان کی ضمانت کا سن کر گوری خان رو پڑی تھیں: بھارتی میڈیا

آریان خان کی ضمانت ملنے تک شاہ رخ سمیت ان کے اہل خانہ نے خاصا مشکل وقت گزارا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
 آریان خان کی ضمانت ملنے تک شاہ رخ سمیت ان کے اہل خانہ نے خاصا مشکل وقت گزارا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

منشیات کیس میں گرفتار آریان خان ممبئی ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد رہائی پاکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بیٹے کو ضمانت مل جانے پر  شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری خان کے رد عمل سے متعلق بتایا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کی ضمانت ملنے تک شاہ رخ سمیت  ان کے اہل خانہ نے خاصا مشکل وقت گزارا اور بتایا جارہا ہے کہ جب آریان کی ضمانت کی خبر  گوری تک پہنچی تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے ۔

دوسری جانب شاہ رخ بھی آریان کی ضمانت کا سن کر جذباتی ہوگئے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم کے بعد بالی وڈ کی اہم شخصیات سلمان خان، سنیل شیٹھی اور اکشے کمار بھی شاہ رخ کے گھر پہنچے تھے اور  اس موقع پر  بالی وڈ اسٹارزبھی شاہ رخ کے ہمراہ  جذباتی ہوگئے۔


مزید خبریں :