30 اکتوبر ، 2021
مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک دھماکے میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوشہرہ سیکٹر میں ہونے والے دھماکے سے بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ اور ایک سپاہی ہلاک ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بارودی سرنگ کا تھا۔