کھیل
Time 02 نومبر ، 2021

محمد عامر بھارتی کرکٹرز اور ان کے اہلخانہ کی حمایت میں سامنے آگئے

محمد عامر نے یاد دہانی کراتے ہوئے لکھا کہ یہ مت بھولیں، آخر میں کرکٹ صرف ایک کھیل ہے__فوٹو فائل
محمد عامر نے یاد دہانی کراتے ہوئے لکھا کہ یہ مت بھولیں، آخر میں کرکٹ صرف ایک کھیل ہے__فوٹو فائل

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی مسلسل شکست اور ان پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عامر نے ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی موجودہ کارکردگی کے باوجود میں اسے بہترین ٹیم مانتا ہوں، یہ صرف اچھے اور برے وقت کی بات ہے۔

بھارتی عوام کی جانب سے کرکٹرز اور ان کے اہلخانہ کو تنقید کا نشانہ بنانے اور ان سے متعلق غیر اخلاقی بیانات پر عامر نے لکھا کہ کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کو گالیاں دینا انتہائی شرم کی بات ہے۔

محمد عامر نے یاد دہانی کراتے ہوئے لکھا کہ یہ مت بھولیں، آخر میں کرکٹ صرف ایک کھیل ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد بھارتی شائقین اپنی ہی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں

پہلے پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کے مسلمان کھلاڑی محمد شامی کیخلاف ٹوئٹر پر مہم چلائی گئی جس کے بعد ٹیم کے کپتان ان کے دفاع میں سامنے آئے۔ 

بعدازاں کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی وامیکا کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :