پاکستان
Time 05 نومبر ، 2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ٹیکس اور لیوی کی تفصیلات سامنے آگئیں

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے/ فائل فوٹو
حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ٹیکس اور لیوی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جیونیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق ڈیزل پرلیوی 8.44 روپے فی لیٹر سے بڑھاکر12.44روپے کردی گئی ہے اور ڈیزل پرجی ایس ٹی 10.32 روپے سے کم کرکے 6.75 روپے فی لیٹرکردیا گیا ہے۔

پیٹرول پرلیوی 9.5 روپے سے بڑھا کر فی لیٹر 13.53 روپے کردی گئی اور پیٹرول پرسیلز ٹیکس 6.84 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 1.43 روپے فی لیٹرکیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل پرپی ڈی ایل 2.06 روپے فی لیٹر اور جی ایس ٹی 7.32 روپے فی لیٹر عائد ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوئی ہے۔


مزید خبریں :