Time 06 نومبر ، 2021
پاکستان

ن لیگ کا ڈسکہ الیکشن تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

مسلم لیگ ن نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پر الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم عمران خان اور وزير اعلیٰ پنجاب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزيب نے کہا ہےکہ  ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ دھاندلی کی پیداوار عمران خان نے ڈسکہ الیکش چوری کیا ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو الیکشن قوانین کے مطابق سزاملنی چاہیے، الیکشن کمیشن رپورٹ پرفوری عمل درآمد کیا جائے  اور تمام ذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ کے بعد مزید ثبوت دینے کی ضرورت نہیں،  پارلیمنٹ کو غیر فعال  اور  ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا گیا ، ہمارے نمبر زیادہ ہوتے تو مواخذے کی تحریک لاتے ۔

ایاز صادق نے کہا ہےکہ عوام اور سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات تسلیم نہیں کریں گی ، انتخابی اصلاحات کے خلاف سڑکوں پر آنا پڑا تو آئیں گے ۔ 

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک اب ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر چلانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید خبریں :