Time 09 نومبر ، 2021
پاکستان

حکومتی قانون سازی روکنے کی حکمت عملی کیلئے شہباز کی اپوزیشن ارکان کو عشائیے کی دعوت

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف نئی حکمت عملی کی تیاری شروع کردی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ کو عشائیے پر بلالیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زرداری ، اسعد محمود، امیر حیدر ہوتی سمیت اپوزیشن جماعتوں کےدیگر رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے۔

عشائیےمیں پارلیمنٹ میں حکومتی قانون سازی روکنے کی مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں اپوزیشن رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی، مولانا اسعد محمود سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :