منفرد فوٹو شوٹ کا شوق دلہا دلہن کو مہنگا پڑ گیا

شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے لباس کے بعد سب سے اہم فوٹو شوٹ ہوتا ہے جو ساری زندگی کیلئے یادگار بن جاتا ہے__فوٹو: بھارتی میڈیا
شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے لباس کے بعد سب سے اہم فوٹو شوٹ ہوتا ہے جو ساری زندگی کیلئے یادگار بن جاتا ہے__فوٹو: بھارتی میڈیا

آج کل شادی بیاہ کے موقعوں پر ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ شادی کے لباس سے لے کر فرنیچر اور کمرے کی سجاوٹ ایسی ہو جو دوسروں سے مختلف ہو۔

شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے لباس کے بعد سب سے اہم فوٹو شوٹ ہوتا ہے جو ساری زندگی کے لیے یادگار بن جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند دن قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے نے راجستھان کے علاقے روات بھاٹا کی آبشار میں پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کروارہے تھے کہ حادثاتی طور پر رانا پرتاب ساگر ڈیم کے دروازے کھل گئے۔

رپورٹس کے مطابق اچانک سے پانی کا بہاؤ تیز ہونا شروع ہوا اور دلہا دلہن سمیت 4 افراد اس آبشار میں پھنس گئے جس میں فوٹو گرافر بھی تھا۔ 

تاہم کسی طرح فوٹو گرافر پانی سے باہر نکلا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی لیکن بدقسمتی سے کیمرہ پانی میں ہی گرگیا۔

تاہم پولیس کے آنے کے بعد 3 گھنٹے میں دلہا دلہن اور ان کے ساتھ موجود تیسرے شخص کو ریسکیو کیا گیا۔

مزید خبریں :