پاکستان
22 اکتوبر ، 2012

سکھر:قیمتی باز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم پر جرمانہ عائد

سکھر:قیمتی باز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم پر جرمانہ عائد

سکھر …سکھر میں محکمہ جنگلی حیات نے رینجرز کی مدد سے تین قیمتی باز پنجاب سے کراچی اسمگل کئے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف غلام محمد گڈانی کے مطابق محمد صدیق نامی شخص تین قیمتی باز لے کر کراچی جارہا تھا لیکن کشمور میں ڈیرہ مور چیک پوسٹ پر رینجرز کے اہلکاروں نے سامان کی تلاشی کے دوران یہ تینوں بازبرآمد کرلئے ان تینوں قیمتی بازوں کواسمگل کرنے والے شخص پر 20 ہزار جرمانہ عائد کیاگیا، محمد صدیق سے برآمد کئے جانے والے تینوں بازوں کی قیمت تقریباً15 لاکھ روپے ہے، بعد ازاں ڈولفن سینٹر سکھر میں چیف کنزرویٹر سندھ ریاض احمد کی موجودگی میں ان تینوں بازوں کو آزاد کردیا گیا۔

مزید خبریں :