14 نومبر ، 2021
رواں سال اکتوبر میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر 2 ارب 51 کروڑ ڈالر رہیں جو پچھلے سال اکتوبر کے مقابلے میں 10 اعشاریہ 2 فیصد زیادہ تھیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں ترسیلاتِ زر 11 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں جو پچھلے سال اسی عرصے سے 11 اعشاریہ 9 فیصد زیادہ ہیں ۔
4 ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر بھیجے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق برطانیہ سے ڈیڑھ ارب ڈالر اور امریکا سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ۔