Time 17 نومبر ، 2021
پاکستان

ثانیہ عاشق سے منسوب جھوٹی ویڈیو کا معاملہ، ٹیکسلا سے ملزم گرفتار

ایم پی اے ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ لاہور کو تحریری شکایت کی تھی— فوٹو:فائل
ایم پی اے ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ لاہور کو تحریری شکایت کی تھی— فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق سے منسوب جھوٹی ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں گرفتاری ہوئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق سائبرکرائم ونگ نے ملزم کو ٹیکسلا سےگرفتارکیا۔

ایم پی اے ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ لاہور کو تحریری شکایت کی تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق شکایت میں بتایاگیاتھاکہ ملزم نےنازیبا ویڈیو کوثانیہ عاشق سے منسوب کیا تھا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :