پاکستان
Time 24 نومبر ، 2021

تقسیم ہند میں بچھڑنے والے 2 دوست 74 سال بعد کرتار پور میں مل گئے

ہزاروں سکھ زائرین کی پاکستان آمد میں تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے 2دوست بھی کرتار پور میں مل گئے۔ —فوٹو:ٹوئٹر
ہزاروں سکھ زائرین کی پاکستان آمد میں تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے 2دوست بھی کرتار پور میں مل گئے۔ —فوٹو:ٹوئٹر

بھارتی حکومت نے17 نومبر کو کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ہزاروں سکھ زائرین بھارت سے پاکستان آئے۔

ہزاروں سکھ زائرین کی پاکستان آمد پر تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے 2 دوست بھی کرتار پور میں  مل گئے۔

حال ہی میں ہندوستان سے گوپال سنگھ کرتار پور صاحب کی زیارت کرنے کیلئے پاکستان پہنچے تو وہاں ان کی ملاقات اپنے بچھڑے ہوئے دوست بشیر سے ہوگئی ، جو پاکستان کے  شہر نارووال میں رہتے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1947 میں ہندوستان کی تقسیم کے دوران سردار گوپال سنگھ اور ان کے دوست محمد بشیر ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے ، مگر سرحدوں کی تقسیم کے باوجود ان کی دوستی ختم نہیں ہوئی ۔

بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ 74 سال بعد جب 94 سال کے گوپال سنگھ اور 91 سال کے بشیر ملے تو دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر کافی روئے۔

مزید خبریں :