کاروبار
Time 24 نومبر ، 2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا— فوٹو: فائل
ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔

سندھ صرافہ بازار  جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2500 روپے اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 2144 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 396 روپے ہے۔ اس کے علاوہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 97530 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 9 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 788 ڈالر فی اونس ہے۔ 



مزید خبریں :