پاکستان
Time 25 نومبر ، 2021

فواد چوہدری نے تین اچھی خبریں سنادیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر تین اچھی خبریں سنائی ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  تین اچھی خبریں ہیں، ایک تو یہ ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز  ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی، دوسرا سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فواد چوہدری نے تیسری خبر یہ بتائی کہ سعودی عرب سے3ارب ڈالر کے ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے پاگئے ہیں  اور سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اسی ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔


مزید خبریں :