پاکستان
Time 29 نومبر ، 2021

جیکب آباد کے شہری کا شادی کے 41 سال بعد ولیمہ

محمد مفید پٹھان نے41 سال قبل 1980 میں پاکستان سے بھارت جاکر اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد سے تعلق رکھنے والی اپنی کزن سے شادی کی تھی/ فائل فوٹو
محمد مفید پٹھان نے41 سال قبل 1980 میں پاکستان سے بھارت جاکر اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد سے تعلق رکھنے والی اپنی کزن سے شادی کی تھی/ فائل فوٹو

جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے شادی کے 41 سال بعد اپنے ولیمے کی تقریب منعقد کی۔

جیکب آباد کے علاقے دستگیر کالونی محلے سے تعلق رکھنے والے محمد مفید پٹھان کا ولیمہ شادی کے 41 سال بعد ہوا جس میں ان کے پوتے  پوتیوں اور  نواسے نواسیوں نے بھی شرکت کی۔

محمد مفید پٹھان نے41 سال قبل 1980 میں پاکستان سے بھارت جاکر اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد سے تعلق رکھنے والی اپنی کزن سے شادی کی تھی لیکن مفید پٹھان نکاح اور رخصتی کے بعد جب اپنی دُلہن کو لے کر پاکستان پہنچے تو ان کے ولیمے کی دعوت اس وقت نہ ہوسکی۔

گزشتہ روز شادی کے 41سال بعد محمد مفید پٹھان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ہوئی جس میں نہ صرف اہل علاقہ بلکہ ان کے 4 بیٹوں اور  4 بیٹیوں سمیت پوتوں، پوتیوں اور نواسیوں سمیت بڑی تعداد میں عزیز و اقارب نے شرکت کی۔


مزید خبریں :