کاروبار
24 اکتوبر ، 2012

انٹرنیشنل کالز پر ٹیکس، امریکا کا وزیراعظم، وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے کو خط

انٹرنیشنل کالز پر ٹیکس، امریکا کا وزیراعظم، وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد … بیرون ملک سے ٹیلی فون کالز پر ٹیکس لگائے جانے پر امریکا نے وزیراعظم، وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کالنگ ہاوٴس بناکر ڈبلیو ٹی او قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، وزارت آئی ٹی نے امریکی خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد جواب بھجوادیا جائے گا، انٹرنیشنل کالنگ ہاوٴس عوامی مفادات کے پیش نظر قائم کیا ہے۔ بیرون ملک سے پاکستان ٹیلی فون کالز پر ٹیکس عائد کئے جانے پر امریکی نائب تجارتی نمائندے نے وزیراعظم، وزارت آئی ٹی اور پی ٹی ا ے کو خط لکھا ہے جو امریکی سفارتخانے کے ذریعے حکام کو پہنچایا گیا۔ امریکی خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کالنگ ہاوٴس بناکر ڈبلیو ٹی او قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، پاکستانی حکام امریکی ماہرین سے وڈیو کانفرنس کے ذریعے امریکی اعتراضات سنیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل کالنگ ہاوٴس پر اپنے موٴقف سے آگاہ کرے۔ دوسری جانب ممبر لیگل وزارت آئی ٹی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی خط ملا ہے، جس کا جلد جواب بھجوادیا جائے گا۔ وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت نے عوامی مفادات کے پیش نظر آئی سی ایچ قائم کیا، آپریٹرز غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرکے ایک سینٹ فی منٹ دے رہے تھے۔

مزید خبریں :