Time 01 دسمبر ، 2021
پاکستان

سندھ: کالجز میں داخلے کے وقت ڈومیسائل جمع کرانے کی شرط ختم

کالجزانتظامیہ کو داخلےکے وقت ڈومیسائل طلب نہ کرنےکی ہدایت جاری کردی ہیں/ فائل فوٹو
کالجزانتظامیہ کو داخلےکے وقت ڈومیسائل طلب نہ کرنےکی ہدایت جاری کردی ہیں/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ بھر میں کالجز میں داخلے کے وقت ڈومیسائل جمع کرانےکی شرط ختم کردی گئی۔

ڈی جی کالجز راشد مہر کا کہنا ہےکہ  کالجزانتظامیہ کو داخلےکے وقت ڈومیسائل طلب نہ کرنےکی ہدایت جاری کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ طلبہ اور والدین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے اور اب طلبہ داخلے کے وقت ڈومیسائل جمع کرانے کی بجائے انرولمنٹ فارم جمع کراتے وقت ڈومیسائل جمع کراسکتے ہیں۔

مزید خبریں :