25 اکتوبر ، 2012
فیصل آباد …فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے کیلئے بند کر دئیے گئے۔ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب ، بھکر، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ میں سی این جی اسٹیشن آج صبح چھ بجے بند کر دئیے گئے جو جمعرات کی صبح چھ بجے تک 24 گھنٹے کیلئے بند کردئیے گئے۔ سی این جی کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ کے مطابق عیدالاضحی کے پیش نظر سی این جی اسٹیشن 72 گھنٹے کی بجائے 24گھنٹے کیلئے بند کئے جا رہے ہیں۔